دلکش جدید ایک منزلہ مکان

usranaz usranaz
Casa Abierta, KUBE architecture KUBE architecture Rumah Modern
Loading admin actions …

یہ ایک منزلہ مکان،جو کہ فن تعمیر کے ماھر کاریگر KUBEنے بنایا جس نے نہائت جدید منصوبے ڈیزایئن کیئے۔جس میں آرام دہ U شکل کے مکان جو کہ مکمل فلویئڈ ڈیزایئن کے ھیں۔شیشے کی دیواریں اور کھلی ترتیب گھر میں چہل پہل کو مزید آسان اور شفاف بناتی ہیں۔آیئں اورپیاری جگہ کی تفصیلات دیکھیں ۔

خوبصورت اگواڑا

اس گھر کے سامنے کا اگواڑا پتھروں سے بنے راستے کے ساتھ ایک ٹھیک ٹھاک اور پرانے سکول کی ایک خوبصورت تقسیم ہے۔سر سبز لان جایئداد کے لئے فرحت بخش تازگی کا ضافہ کرتے ہیں۔

U شکل کی ترتیب

جب Uشکل کے ڈیزایئن کو اندر سے دیکھا جائے تو جگہ اور ستونوں کی منصوبہ بندی ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جس میں بغیر کسی رکاوٹ کے تفریح اور کام کیا جا سکتا ھے۔

لکڑی سے مزین لاوؑنج

آپ Uشکل کے گھر کا چکر لگایئں آپکو لکڑی کا بنا ہوا لاوؑنج گرمی اور لطافت کا موقع دیتا ھے۔نیلی چمکدار کرسی اور  پلنگ آپکو جھومتی ھوئی کیفیت دے گی۔

نہایئت جدید باورچی خانے

جدید باورچی خانے آپکو ایسے رنگدار جزیرے کا منظر پیش کرتے ھیں جو شیشے کی دیواروں اور لکڑی کے فرش سے بنے ھوتے ھیں۔شاندار سبز بیک سپلیش اور سفید الماریاں ایک انوکھی لک دیتی ھیں جبکہ ریٹرو طرظ کی کرسیاں اور میز آپکی پسند کی عکاسی کرتی ھیں۔

جمالیاتی گوشہ

شیشے کی کھڑکیوں کے افراط کی وجہ سے اس پر سکون جگہ میں قدرتی روشنی افراط کے ساتھ داخل ہوتی ھے۔ایک طرف رکھا ھوا صوفہ پڑھنے کے لئے بہترین گوشہ مہیا کرتا ھےجبکہ کتابوں کی الماری بھوری اینٹوں کی دیوار کے ساتھ رکھی گئی ھے۔کتابوں اور سکول کے پرانے ڈیزایئن کے آہنی ستون ایک خاص نفیس قسم کا تاثر پیدا کرتے ھیں۔

باہر کے مناظر

گھر کا بہترین حصہ وہ ھے جو آپکو سونے کے کمرے سے شیشے کی دیواروں سے صحن کا پرگولا طرظ کا منظر پیش کرتا ھے۔U شکل کی ساخت خاص کر واضح شیشے کی دیواروں کی وجہ سے ہر زاویہ سے ھریالی ھمیشہ مستقل حیثیت رکھتی ھے۔

سونے کے کمرے میں اینٹوں سے جڑی شیشے کی دیواریں

جدید سونے کا کمرہ ایسی تخلیقی جگہ ھے جہاں آرام اور سکون ملتا ھے۔چھوٹی لکڑی کی کرسی اور نازک ٹانگوں کے ساتھ ایک پلنگ معیاری گھریلو نمود و نمائش میں اضافہ کرتی ھیں۔جبکہ اطراف میں لگی ٹایئلز اینٹیں اس جگہ کو خوشنما بناتی ھیں۔

چکنی اور کھردری دیواروں والے غسل خانے

باتھ روم کی سطحوں پر کھردری لکڑی کے ورق پہنائے جاتے ھیں۔یس منصوبے میں سفید فٹنگ مزید خوشنما بناتی ھے۔اور فریم کے بغیر بڑا مثلث نما شیشہ ایک جدت دیتا ھے۔شاور سٹال کے شیشے کے دروازے بغیر کسی رکاوٹ کے اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ھیں۔

باھر بیٹھنا

U شکل کا پچھلا حصہ ایک کھلا سائہ دار صحن کی طرف راستہ بناتا ھے جو کہ با ورچی خانے سے بآسانی دیکھا جا سکتا ھے۔یہ چیٹنگ ،ارام یا تازہ ھوا میں سانس لینے کے لئے بہترین جگہ ھے۔ 

شاندار پچھلے حصے کا منظر

اس گھر کا پچھلا حصہ سادہ ترین ھے جو کہ دور سے ایک جیتا جاگتا شاندار منظر پیش کرتا ھے۔شیشے کی دیواروں اور U شکل کی ترتیب درمیان میں خلا کو پر کرنے کے لئے سر سبز احاطہ اس جگہ کو آرام دہ بناتا ھے۔گھر کے ایک طرف کھلا صحن ھوتا ھے جہاں آپ اصل میں بیٹھ کے اور اردگرد چہل قدمی کر کے بات چیت کر سکتے ھاین۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah