5 دو منزلہ گھروں کی تعمیر نو

Hamna – Homify Hamna – Homify
Remodelación de Casa Habitación - TUXTLA, Arq. Rodrigo Culebro Sánchez Arq. Rodrigo Culebro Sánchez
Loading admin actions …

ہومی فائی میں ہم لوگ تعمیر نو کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ایک پرانی جگہ کو نئی جہت دینا بہت دلچسپ کام ہے۔ تھوڑی سی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوۓ آپ اپنے گھر کو پورا تبدیل کر سکتے ہیں۔ بالکل بے کار اور غیر دلچسپ کمروں اور گھروں کو بھی کارآمد اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو 5 گھروں کی پہلے اور بعد کی تصاویر دکھائیں گے جن کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ ان کو دیکھ کر آپ میں بھی اپنے ملتوی شدہ منصوبے کو شروع کرنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔ ان میں سے کچھ گھروں کی تعمیر پہلے سے کسی ڈیزائن کے مطابق تھی۔ باقی گھروں کو بہت تخلیقی ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے

1- پہلے: غیر دلچسپ، یکساں اور تقریبا غائب

homify

یہ ایک علامتی پرانا گھر تھا جس میں تھوڑا بہت سٹائل شامل تھا۔ سادہ سا گیراج، باغ اور عام سی بالکنی۔ ہو سکتا ہے کہ جب یہ گھر نیا ہو اس وقت شاندار لگتا ہو مگر دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے ان حالوں کو پہنچ گیا ہے

بعد: اب آپ کو بہت پسند آۓ گا

homify

تعمیر نو کے بعد ماہرین نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی مدد سے تھوڑی بہت تبدیلیوں کے بعد اس گھر کا چہرہ بدل ڈالا ہے۔یہ منصوبہ بہت ہی سادہ اور آسان سا تھا۔ سادہ باغ اور تھوڑا چوڑا اور جدید سفید جالیوں والا گیراج، لکڑی کے بجاۓ شیشے کے دروازوں والی بالکنی، ایلومینیم کی ریلنگ۔ یہ سب مل کر اس گھر کو نہایت جدید انداز دے رہے ہیں۔ ایک بڑی شیشے کی کھڑکی سے اس انداز کو مزید تقویت مل رہی ہے

2- پہلے: تکسیر کا شکار ایک بدحال گھر۔

بہت سے گھروں کے مالکین تکسیر کے ذریعے زیادہ سے زیادہ جگہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اکثر اس کی وجہ سے گھر کی شکل ہی بگڑ جاتی ہے۔ یہ گھر اسی بات کی مثال ہے۔ اس میں نہ کوئی انداز ہے نہ کوئی ترتیب۔

بعد: نہایت جدت بھرا انداز

اس تعمیر نو میں آرائشی ماہر نے ہلکے سرمئی رنگ کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لکڑی کے استعمال اور جالی دار کھڑکیوں سے گھر کو بہت جدید انداز مل گیا ہے۔ خوبصورت اور آرامدہ بالکنی سے آپ کو آرام اور سکون والا گوشہ مل گیا ہے جدھر بیٹھ کر آپ اپنی تھکن اتار سکتے ہیں.

3- پہلے: ایک کمی کا احساس

یہ گھر ہمارے پچھلے والے گھر سے ملتا جلتا ہے۔ بے شک اس گھر کے مالک نے اس میں کچھ سٹائل لانے کے لیے گیراج کا اضافہ اور تین رنگوں کا استعمال کیا ہے مگر پھر بھی اسے دیکھ کر ایک کمی کا احساس ہو رہا ہے

بعد: خوبصورتی اپنے جوبن پر

اب وقت ہے ایک نۓ انداز کا، گیراج کے دروازے کے بجاۓ سیاہ رنگ کی چمکدار گرل کا استعمال کیا گیا ہے۔ بالکنی پر شیشے اور فولاد سے حسن پیدا کیا ہے۔ چھت اور دروازوں پر روشنیوں کے اضافے سے گھر کو سادہ مگر سحر انگیز حسن مل رہا ہے

4- پہلے: پرانا اور بوسیدہ

homify

اس گھر میں تو آپ کبھی بھی رہنا پسند نہیں کریں گے۔ ہے نہ؟ پرانا، گندہ اور بوسیدہ یہ گھر ہر شخص کے لیے ناپسندیدہ ثابت ہو گا۔ اس کا اجڑا باغ ایک خوف کا جنگل لگ رہا ہے.

بعد: شوخ، جدید اور خوبصورت

homify

اس گھر کا نیا چہرہ بہت ہی متاثر کن ہے۔ نیلی لکڑی کے استعمال سے اس گھر کو بہت تازگی اور جدید انداز مل رہا ہے جبکہ پتلی اور نازک کھڑکیاں اس گھر کو بہت وضع دار اور شاہی انداز دے رہے ہیں۔

5- پہلے: ایک تباہ کن ہرا رنگ

پتا نہیں یہ سبز رنگ ہے یا اس گھر کا انداز، مگر اس سے ایک بہت عجیب اور پرانے گودام کا خیال آ رہا ہے۔ لگ رہا ہے ایک ہی رنگ کی بالٹی الٹ گئی ہے۔ یہ خوفناک گھر کسی بھی ماہر کے لیے امتحان ہے.

بعد: رنگ اور انداز

اس کو کہتے ہیں کایا پلٹ۔ اس منصوبے میں رنگوں سے اس گھر کو تازہ انداز دیا ہے۔ گلابی، پیلہ اور سفید رنگ مل کر اس گھر میں بہت بہتری کا باعث بنے ہیں جس کا نتیجہ جدید اور شاندار گھر ہے

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah