ایک تباہ حال باغیچہ جیسے ایک آرام دہ بیرونی جگہ میں تبدیل کیا گیا ہے, 6 تصویریں.

Farheen Farheen
modern oleh Hannah Collins Garden Design, Modern
Loading admin actions …

ایک  خوبصورت باغیچے کا خیال ہی خوش آئند ہے لیکن ایک ایسا باغیچہ جو کہ بے کار اشیا سے تیار کیا گیا ہے اس کا جوش وخروش ہی الگ ہوتا ہے۔ آج ہم ایک ایسے ہومی فائی باغیچے کو دیکھیں گے جو نہایت ہی تباہ حال تھا لیکن اب ایک تصوراتی باغیچے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس باغیچے کے آرکیٹکس نے ہر زاویے سے اس باغیچے کو خوبصورت بنایا ہے دلچسپ ہے نا؟ تاہم اپنے گھر کے باغیچے کو اسکے مطابق ڈھالنے کے لیئے ان تجاویز کو دیکھیں۔

۱۔پہلے : ایک تباہ حال

اس پیچھے کے صحن کو دیکھیں جو بلکل ڈیزائنر اشیا سے عاری ہے ، اسکو پرانی اشیا پھینکنے کے لِئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن رکیں اس کی تبدیلی کو دیکھیں۔

۲۔بیٹھنے کی جگہ

اپنے باغیچے سے ایک لکڑی کے بینچ پر بیٹھ کر دھوپ یا بارش کا مزہ لے سکتے ہیں۔

۳۔خوشگوار بیٹھنے کی جگہ

آرام کیجیئے ، سکون سے اس جگہ پر بیٹھ کر سورج کے غروب ہونے کا مزہ لیجئے یا پھر گرمیوں میں ادھر بیٹھ کر کام کرنا کیسا رہے گا؟

۴۔شاندار فرش

اپنے باغ کو خوبصورت بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کا فرش تبدیل کر دیا جائے۔ ادھر سیمنٹ کا فرش لگائیں اس کو صاف کرنا بھی آسان ہوگا اور یہ پورا سال استعمال کر سکتے ہیں۔

۵۔ایک منظر

اب اپنے صحن کو دیکھ کر آپ سکھ کا سانس لے سکتے ہیں نہ کہ پہلے کی طرح اسکو دیکھ کر آپکو شرمندگی ہوگی۔

۶۔چمکدار باغیچہ

اپنی مرضی کی جھاڑیاں اور پودے لے کر اس باغ کو سر سبز اور حسین بنائیں۔ آپ کا باغیچہ ہمیشہ نظروں میں رہے گا چاہے کوئی بھی موسم ہو۔ ہمیں امید ہے اس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہوگا۔ مزید آئیڈیاز کے لیئے ادھر کلک کریں۔ انہوں نے اپنا دوبارہ بنایا اور اب یہ خوبصورت ہے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah