اپنے بیڈ روم کو ہوٹل کی شکل دینے کے 10 طریقے

Namra Farman Namra Farman
Casa³, Denise Barretto Arquitetura Denise Barretto Arquitetura Kamar Tidur Modern
Loading admin actions …

ایسے بستر پر سونے سے زیادہ کچھ سکون بخش اور آرام دہ نہیں، جہاں تازہ اور صاف چادر بچھی ہو، کمرے میں تازہ ہوا چل رہی ہو اور آپ کے ارد گرد امن و سکون ہو۔

در حقیقت، ہمارا بیڈ روم ایک ایسی مقدس جگہ ہونی چاہئیے جہاں ہم باقی تمام دنیا سے فرار ہو کر جا سکیں۔ اس کو ہر وقت سکون بخش، صاف اور ستھرا ہونا چاہئیے۔ اس  میں آرام و سکون کا جزو ہونا چاہئیے اور رنگ، شخسیت اور دلکشی کے کچھ چھینٹے ہونے چاہئیں۔

ذرا اس بارے میں سوچئیے جب آپ کہیں چھٹی پر جاتے ہیں یا ہوٹل میں رہتے ہیں۔ جب وہاں کے سٹائیلش اور تہزیب سے سجائے گئے بیڑروم میں کچھ وقت گزارتے ہیں تو خد ہی تروتازہ ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہم اپنے گھروں کے کمروں میں یہ احساس کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟

اس مضموں میں ہم آپ کو آج یہی دکھانے والے ہیں! ہم 10 ایسے سونے کے کمروں پر نظر ڈالیں گے، جن کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی ہوٹل سے تعلق رکھتے ہیں اور دیکھیں گے کہ ہم اپنے گھروں میں ایسے کمرے کیسے بنا سکتے ہیں۔

خبردار رہئیے آپ کا کبھی اپنا کمرہ چھوڑنے کا دل نہیں چاہے گا!

کیا آپ تیار ہیں؟

1-ایک عیش و عشرت سے بھرا کمرا

ان سونے کے کمروں کی خاص بات ان کا صاف ستھرا اور سکون بخش ماحول ہے۔ بستر کی چادر بہترین حالت میں ہونی چاہئیے اور اسے اعلی سکون و آرام پیش کرنا چاہئیے۔ کمرے کی چھوٹی تفصیلات جیسے کہ شیشہ اور لائٹوں پر بھی پیسہ خرچ کیا جانا چاہئیے۔

اپنے کمرے کو ایک ہوٹل کے کمرے کی شکل دینے میں پہلا قدم دیواروں کو تبدیل کرنا ہے۔ جیسا کہ ہم اس ڈیزائن میں دیکھ رہے ہیں، کمرے میں شیشہ ہونے سے کس قدر فرق پڑتا ہے۔ اس پر ہوا کے ٹکڑا کر منعکس ہونے سے کمرہ زیادہ کشادہ اور روشن نظر آتا ہے۔

2-ماحول کے مطابق

آپ کی چھٹی گزارنے کی جگہ کے مطابق، ہوٹل کے کمروں میں ہر وہ چیز موجود ہوتی ہے جو اس موسم میں چاہئیے ہو سکتی ہے تا کہ آپ کے آرام میں خلل نا آئے۔ اس احساس کے حصول کے لیے کپڑوں کی مدد لی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر، گرم علاقوں یا ساحل سمندر کے قریب علاقوں میں، کمرے کو ٹھنڈا اور تازہ رکھنے کے لیے نرم اور کاٹن کے پردوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان ہوٹلوں میں جو ٹھنڈے علاقوں میں ہوتے ہیں، موٹے کپڑے کے پردے، فالتو کمبلوں اور کشَنوں کا استعمال گرم احساس پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس لیے اپنے کمرے کو اپنے شہر کے موسم کے ساتھ ڈھالنا بے حد ضروری ہے۔ ماحول کو مزید پرکشش بنانے کے لیے پادوں، قالین اور دوسرے کپڑوں کا استعمال کریں۔

3-بے تکلفی سے لطف اٹھائیے

آپ کا کمرہ ایسا ہونا چاہئیے جہاں آپ اکیلے سکون سے وقت گزار سکیں۔ اور اپنے آپ کو آرام دہ بنانے میں لائٹیں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وہ لوگ جو زیادہ سکون بخش ماحول پسند کرتے ہیں، انہیں کمرے میں ہلکی روشنیوں کا استعمال کرنا چاہئیے۔ یہ کمرے میں بہت آرام دہ احساس پیدا کرتا ہے۔

اگر آپ نئی چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے سفید روشنیاں بھی اچھی رہیں گی۔ یہ آپ کو خواب دیکھنے کی آزادی دیں گی!

4-بہتریں بیڈ

ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوتے ساتھ ہم جو پہلے چیز دیکھتے ہیں وہ یہ ہوتی ہے کہ کیا بیڈ آرام دہ ہے یا نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ نہ زیادہ نرم ہو اور نہ ہی زیادہ سخت۔ اور بعض اوقات جب ہم گھر جاتے ہیں تو بستر پر سونا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ وہ اتنا آرام دہ نہیں ہوتا۔

تاہم، ایک ایسی چیز جس پر ہمیں پیسے نہیں بچانے چاہئیں وہ بیڈ ہے۔ اپنے پرانے گدے کو بھول جائیے! اب نئے گدے پر پیسے خرچ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کا اثر نہ صرف آپ کی نیند پر پڑے گا بلکہ آپ کی صحت اور ذہنی سکون پر بھی بڑے گا۔

5-اضافی لوازمات

بے شک، بیڈ روم کا اصل مقصد آرام کرنا ہوتا ہے لیکن یہ اور بھی بہت سی چیزوں کے لیے جگہ ہوتی ہے۔ ہم اپنے کمرے پیں بے حد وقت اپنے پاٹنر سے بات کرتے ہوئے، چھٹیوں کا پلین بناتے ہوئے، اہم فیصلے کرتے ہوئےیا صرف فلمیں دیکھتے ہوئے ہی گزار دیتے ہیں۔ اور بہت سے ہوٹل کے کمرے ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہی بنائے گئے ہوتے ہیں!

اس لئے اپنے بیڈروم کو مختلف کاموں کے لیے ڈھالنا ضروری ہے۔ شام کی گپ شپ کے لیے کچھ کرسیوں کا اضافہ، بستر پر لیٹنے کے لیے اضافی کشن کمرے کو مزید دلکش بناتے ہیں۔

آپ اپنے بیڈروم میں مزید لطف اندوز ہوں گے۔

6-بیباک تزئین و آرائش

ہوٹل کی سجاوٹ میں ایک فنکارانہ تصور ضرور آتا ہے چاہے وہ فرنیچر کے ڈیزائن میں ہو یا دیواروں کے ڈیزائن میں۔ یہ ماحول کو زیادہ جدید اور خصوصی بناتی ہے۔

ہم اپنے کمرے میں ایک بڑی تصویر کا یا بہت سی چھوٹی تصاویر کا اضافہ کر کے یہ احساس پیدا کر سکتے ہیں۔

آپ کسی مشہور تصویر کی نقل یا کسی علاقائی مصور کی پینٹینگ لگا کر بھی اپنے کمرے کو خاص بنا سکتے ہیں۔

7-تمام رنگ

خصوصی طور پر کاروبار کے لیے بنائے گئے ہوٹلوں کے کمروں میں بھی کچھ خاص اور سپیشل ہوتا ہے: ایسے رنگوں کا استعمال جو جگہ کو دلکش بناتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بیڈروم کو ہوٹل کے بہترین کمرے جیسا بنانا چاہتے ہیں تو ہلکے رنگوں کا استعمال گہرے رنگوں کی تفصیلات کے ساتھ کیجئے۔ مثال کے طور پر، آپ سفید رنگ کا استعمال کالے یا سرمئی رنگ کے ساتھ تر سکتے ہیں۔

8-کچھ مختلف

ہوٹل میں رہ کر لطف اندوز ہونے کی ایک بڑی وجہ اس کا گھر سے مختلف ہونا ہے۔ یہ ہمیں روز مرہ کے مسائل سے دور لے جاتا ہے۔

تو کیوں نہ یہی احساس اپنے کمرے میں پیدا کیا جائے؟ اپنے کمرے میں اضافے کے لیے کسی بالکل مختلف چیز کو ڈھونڈیے، جو آپ کو روزمرہ کی زندگی سے دور لے جائے!

9-نظاروں کو مت بھولیے

homify Kamar Tidur Tropis

آس پاس کے نظارے ایک ہوٹل کے کمرے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب ہم ساحل سمندر، جنگل یا شہر میں جاتے ہیں تو ہمیں بالکونی والا کمرا چاہئیے ہوتا ہے تا کہ خوبصورت نظارے نظر آتے رہیں۔

اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں رہتے ہیں، اپنے نظارے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایسا حاصل کرنے کے لیے آپ بالکونی بنا سکتی ہیں یا کھڑکیوں کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

10-دلکش صورت

homify Kamar Tidur Modern

بیڈروم کی شکل بستر کی چادر سے ہی نکھرتی ہے۔ ہوٹلوں میں اس تفصیل پر رہنے والوں کی طرف سے سب سے زیادہ دھیان دیا جاتا ہے۔ اس لیے اپنے بستر کی چادر پر ضرور دھیان دینا چاہئے۔

سردیوں میں اپنے بستر پر ایک اضافی کمبل رکھنا نہ بھولیں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah