خود کریں: چھوٹی سی جگہ میں ایک خوبصورت باغ کیسے بنایا جاۓ

Hamna – Homify Hamna – Homify
Residência em Juqueí - São Sebastião - SP, ANALU ANDRADE - ARQUITETURA E DESIGN ANALU ANDRADE - ARQUITETURA E DESIGN Taman Tropis
Loading admin actions …

اگر آپ کا باغ چھوٹا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کی آرائش پر توجہ نا دی جاۓ یا پھر اس کو بالکل ہی بھول جائیں۔  اصل میں تو اس سے بالکل الٹ ہونا چاہئے۔ آپ ایک چھرٹی جگہ کو زیادہ آسانی کے ساتھ سجا سنوار سکتے ہیں اور اس کو پر تعیش انداز دے سکتے ہیں۔

آج  کا یہ مضمون بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم آپ کو چند اسی مثالیں دیں گے جو کہ دنیا کے مشہور ماہرین کی تیار شدہ ہیں۔ ان کو دیکھ کر آپ اپنے باغ میں تبدیلی لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 

چلیں پھر آپ بھی دیکھیں۔

1- شوخ رنگوں اور قدرتی چیزوں سے سجائیں

آپ اپنے چھوٹے سے ٹیرس کو قدرتی اشیاء جیسے کے مٹی، لکڑی، پتھر یا پھر بانس کی مدد سے سجا سکتے ہیں۔ یہ آپ فرنیچر کی شکل میں بھی کر سکتے ہیں اور آرائشی اشیاء کے طور پر بھی۔ ان سے ایک بہت تازگی بھرا ماحول پیدا ہو گا۔

اگر آپ کو رنگ پسند ہیں تو آپ ادھر شوخ رنگ کے پھول اور پودے بھی لگا سکتے ہیں

2- لان کس طور پر سجائیں

آپ کو ایک باغ اور لان کے درمیان فرق تو پتا ہی ہو گا۔۔۔ نہیں پتا تو ہم بتاتے ہیں۔ ایک لان میں گھاس کس اوپر مرکزی توجہ دی جاتی ہے، اور یہ چلنے پھرنے کے لحاظ سے سجایا جاتا ہے۔۔ جبکہ ایک باغ يں پودوں اور درختوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

اس تصویر کو دیکھیں، ادھر ماہرین نے کتنا خوبصورت لان بنایا ہے اور ساتھ ہی باہر کے دلکش موسم کا مزہ لینے کے لیے بینچ بھی بنا دی ہے۔ 

3- سادگی بھرا انداز

homify Balkon, Beranda & Teras Gaya Skandinavia Beton

اگر آپ اپن آنگن کو تازگی بھرا،  صاف اور منظم رکھنا چاہتے ہیں تو سادہ انداز اپنائیے۔ صرف چند ضروری اشیاء کا اضافہ کریں جیسے کے کھانے اور آرام کرنے کی جگہ اور اس کے علاوہ چند پودوں کا اضافہ کر لیں۔ اس سے آپ کا آنگن کشادہ بھہ لگے گا اور خوبصورت بھی۔

4- ایک ٹروپکل کونا تشکیل دیں

آپنے اپنے چھوٹے سے باغ کے ایک کونے کو ٹروپکل کارنر بنا سکتے ہیں۔ یقین کریں یہ حصہ سب کی توجہ اپنی طرف کھینچے گا۔

اس کے لیے آپ کو پالم ٹری ، بانس اور لکڑی کا استعمال کرنا ہو گا۔لیکن یاد رکھیں اگر آپ یہ انداز چنیں گے تو ان پودوں کی آپ کو اچھی طرح دیکھ بھال کرنی ہو گی۔ جیسے وفت پر پانی دینا اور کیڑوں مکوڑوں سے بچاؤ۔

5- پھولوں اور پودوں کی سیج بنائیں

اگر آپ کو پھول اور پودے پسند ہیں  تو آپ انہیں زیادہ سے زیادہ جگہ پر لگائیں۔ یہ آپ کے لیے آڑ بھی فاہم کریں گے اور ان سے آپ کا باغ بھی بہت خوبصورت لگے گا۔

6- لکڑی کا راستہ

قدرت کے درمان رہنا ہمیشہ ایک پرسکون اور آرامدہ تجربہ ہوتا ہے۔ تو کیوں نا اس انداز کو اپنے گھر میں بھی لایا جاۓ۔

اس کے لیے ایک سکدہ مگر جدید اور دلکش طریقہ لکٹری کے تنوں سے بنا راستہ ہے

4- دیہی انداز کے ساتھ

گھر کے بیرونی حصے کا مزہ لینے کے لیے ایک اور خوبصورت انداز اس میں دیہی ٹچ دینا ہے۔ اس کے لیے آپ بانس سے بنا فرنیچر شامل کریں اور چند لکڑی سے بنی آرائشی اشیاء استعمال کر لیں۔

8- ٹیکسچر

سادہ سی بغیر کسی رنگ اور ٹیکسچر کی دیوار سے زیادہ غیر دلچسپ کوئی اور چیز نہیں ہوتی۔ اس لیے سب سے بہتر انداز یہ ہے کہ ان کو آپ اپنے کسی پسندیدہ مٹیریل سے بھر دیں۔ 

9- دیوار پر لگے گملے

چھوٹی جگہوں کے لیے یہ انداز بھی بہت بہترین ہے۔ اس سے آپ کی جگہ میں ایک جدت بھرا خوبصورت انداز آ جاۓ گا۔

10- روشنیوں کا اضافہ

آخر میں ہم آتے ہیں ایک بہت اہم نکتے کی طرف۔۔۔ وہ ہے روشنیوں کا اضافہ۔  ان سے آپ کا آنگن خودبخود ہی خوبصورت دکھن لگے گا۔

آنگن میں موجود باغ کے لیے 19 خیالات جو آپ کی بہت سی جگہ بچائیں گے.

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah