آپ کے باورچی خانہ کو بہتر بنانے کی 6 شاندار تجاویز

usranaz usranaz
APARTAMENTO MB – Tristeza/ Porto Alegre, Ambientta Arquitetura Ambientta Arquitetura Dapur Gaya Eklektik
Loading admin actions …

اگر آپ کا باورچی خانہ چھوٹا ھے تب بھی آپ بہت سے جدید سٹائل سے لطف اندوز ھو سکتے ہیں۔اگر آپ چند سٹائلش ڈیزائن کو انتخاب کی جراءت رکھتے ہیں! باورچی خانہ کے ماہرین ڈیزائنر آپ کو پُرکشش الماریوں اور رنگوں کے انتخاب میں مدد کریں گے۔لیکن اگر آپ نے ابھی سوچنا شروع کیا ھے  کہ آپ نے کس انداز میں اپنے باورچی خانہ کو سٹئلش بنانا ھے، تو ایک نطر ان چند خوبصورت جگہوں پر ڈالیں جو ہم نے آپ کے گھر لئے آج ھومی فائی میں منتخب کئے ہیں۔ہمارے خیال میں روشن رنگوں کے ساتھ اسکی کھلی ترتیب  آپ کے باورچی خانہ کو گھر کا مرکزِ نگاہ اور نہائت دلکش بنا سکتے ہیں۔تو پھر چلیں ایک نظر اس پر ڈالتے ہیں۔

1۔ تنگ جگہوں پر شوخ رنگوں کا استعمال کریں۔

کچھ لوگوں کا خیال ھے کہ چھوٹے باورچی خانوں میں رنگوں کا احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے۔لیکن شوخ رنگ کا ایک کوٹ آپ کی تنگ جگہ کو کشادگی کے احساس میں بدل دیتا ھے،در حقیقت زرد رنگ یہاں جگہ کی کشادہ لمبائی کو ظاہر کر رہا ھے،جو کہ اس باورچی خانہ کے لئے اضافی بونس ھے۔

2۔ جدید اور صنعتی جمالیات کا اشتراک

جدید ڈیزائن اپنے فعال عملی ترتیب اور زیادہ سٹوریج کی صلاحیت کی وجہ سے چھوٹی جگہوں پر اچھے لگتے ہیں،لیکن آپ کے جدید چھوٹے سے باورچی خانے میں مزید سجاوٹی برتری کے لئے اس میں کچھ جدید صنعتی ڈیزائن کا اضافہ کریں۔ کھلی شیلفیں، سٹین لیس سٹیل کے بنے چمکدار آلات اور چھوٹے سے تالاب کا اضافہ ایک دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔

3۔گھریلو سٹائل کبھی بُرا نہیں لگتا

گھریلو باورچی خانے چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے، ایک قسم کا جادؤئی ماحول کے ساتھ نا قابلَ یقین منظر پیش کرتے ہیں۔ہلکے رنگ اور قدرتی لکڑی کا استعمال ان گھریلو باورچی خانوں کو بہترین بنیاد فراہم کرتے ہیں اور اس میں فرشی ٹائلز کے اضافہ کو مت بھولیں۔

4۔ کیا آپ کھلی ترتیب اپنانا چاہتے ہیں؟

آپ اپنے چھوٹے باورچی خانے کی دیوار میں دستک دے کر اسے بڑی کھلی جگہ میں شامل کر کے اسے کشادہ جگہ فراہم کر سکتے ہیں۔ تازہ رنگ و روغن کا کوٹ اس تبدیلی کو اثر انداز نہیں ھونے دے گی۔

5۔ چھوٹا زیادہ مؤثر ہو سکتا ہے.

اس سے بھی چھوٹا باورچی خانہ شائد ہی کبھی آپ نے دیکھا ھو؟ اگر آپ کے گھر میں اس سے ملتئ جلتی ترتیب موجود ھے۔مثال کے طور پر ،اگر آپ کے سٹوڈیو اپارٹمنٹ میں، ایک چھپی ھوئی الماری میں  باورچی خانہ کی تجویز ہمارے خیال میں آپ کو بہت پسند آئے گی ! یہ آپ کے سامنے ھوگی جب آپ چاہیں گے اور پھر نہائت صفائی سے غائب اگر آپ کو ضرورت نہیں ھوگی۔

6۔ زیادہ ضرورت کی اشیاء تک آسانی سے رسائی

اپنے باورچی خانہ کو بھرنے کے لئے فوری طور پر اس کو الماریوں سے بھرنے سے گریز کریں، اگرچہ اس کی جگہ کھلی شیلفیں یہ کام آسانی سے سرانجام دے سکتی ہیں۔یہ دیکھنے میں خوبصورت نظر آتی ہیں اور روزمرۃ میں استعمال ھونے والی چیزوں تک آسان رسائی فراہم کرتی ہیں۔یہ آپ کے کھانے کے پکانے کے مصالحہ جات کے خوبصورت جار کو آپ کے لئے زحمت بننے سے بچاتی ہیں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah