دیوان خانے کو انٹرینس سے الگ کرنے کے 7 بہترین طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Koridor & Tangga Modern
Loading admin actions …

جب آپ کے گھر کی انٹرینس سیدھی جا کہ آپ کے دیوان خانے میں جا کر کھلتی ہو تو کبھی کبھی اس کی آرائش کرنا اور اسے دیوان خانے سے الگ دکھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ بے شک اس انداز سے آپ کی جگہ بچتی ہے لیکن یہ انداز زیادہ اچھا نہیں لگتا اور نہ یہ آپ کو گرم جوشی سے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا موقع دیتا ہے۔ اگر آپ اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پھر آپ بالکل درست جگہ پہنچے ہیں۔ 

ہمارے پاس آپ کے لیے 7 ایسی بہترین مثالیں ہیں جو آپ کے دیوان خانے کو انٹرینس سے دور لے جائیں گے اور ان میں زیادہ خرچہ بھی نہیں ہو گا۔

1- چیزیں رکھنے والی دیوار

اگر آپ کو لگتا ہے کہ دیوان خانےاور انٹرینس کے درمیان جگہ تقسیم کرنے سے یہ جگہ ضائع ہو گی تو کیوں نہ اس کی جگہ اس طرح کی دیوار بنائی جاۓ جس پر آپ چیزیں بھی رکھ سکیں جیسا کہ کتابیں، ٹی۔وی وغیرہ۔ آپ اس جگہ کو ایک چھوٹی سی سٹڈی بھی بنا سکتے ہیں۔

2- چھوٹے شیلفس کے ساتھ

homify Koridor & Tangga Modern Accessories & decoration

دیوان خانے اور انٹرینس کو تقسیم کرنے کے لیے آپ شیلف بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ کام آسان بھی ہے اور کار آمد بھی۔ یہ آپ کی انٹرنس کو گرم جوشی بھی دے گا اور دیوان خانے میں موجود لوگوں کو پرایوسی بھی فراہم کرے گا۔

یہ اس طرح کے گھروں کے لیے بہترین ہے جدھر زیادہ روشنی نہیں ہوتی اور سالم دیوار بنانے سے کمرہ اور بھی اندھیرا ہو جاۓ گا۔

3- مختلف مٹیریل

کبھی کبھی آپ کو بڑے ڈیوایڈر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ آپ صرف مختلف انداز کے مٹیریل استعمال کر کے ہی کمرے کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں اور اس طرح آپ کی جگہ بھی ضائع نہیں ہوتی اور نتیجہ ایک کھلے منصوبے والا کمرہ نکلتا ہے۔

4- لائبریری کے ساتھ

homify Ruang Keluarga Modern Shelves

کیا آپ کے پاس بہت زیادہ کتابیں موجود ہیں اور آپ کو سمجھ نہیں آتا کہ آپ انہیں کدھر رکھیں؟ چلیں پھر اس سلسلے میں ہم آپ کو بہت اچھا مشورہ دینے لگے ہیں۔ جس طرح سے پیچھے ہم نے آپ کو شیلف استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ہے اسی طرح آپ ان کتابوں کو بھی شیلف میں رکھیں اور اس کو لایبریری کی شکل دے دیں۔ 

اس طرح آپ کے مہمانوں پر آپ کے اعلی ذوق کا بہت اچھا تاثر پڑے گا۔

5- پلاسٹر بورڈ والی دیوار

اگر آپ اپنے کمرے میں لائبریری نہیں بنانا چاہتے تو ایک اور آسان اور سستہ طریقہ ہے پلاسٹربورڈ کی دیوار۔  تھوڑے کھلے افیکٹ کے لیے کم اونچائی کی دیوار بھی بنا سکتے ہیں۔

6- آرام سے ہلانے جلانے والی

Librerie 6mm, Extendo Extendo Ruang Keluarga Modern Shelves

اگر آپ کا کمرہ بہت چھوٹا سا ہے تو آپ کچھ اس طرح کا شیلف بھی استعمال کر سکتے ہیں جو کہ زیادہ جگہ بھی نہیں گھیر رہا اور دونوں حصوں کو تقسیم بھی کر رہا ہے۔

7- پلر یا بیم کے ساتھ

کبھی کبھی کمرے کے درمیان میں موجود پلر یا بیم بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ اس کو آرام سے ایک شیلف کی شکل دے سکتے ہیں، جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ 

گھر کے استقبالیہ کو سجانے کی 25 ٹپس.

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah