انیس شاندار اور سستے صحن کی تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Bamboo Terrace - Sintra, MUDA Home Design MUDA Home Design Taman Gaya Rustic
Loading admin actions …

اگر آپ اپنے پچھلے صحن یا باغ میں تبدیلی چاہتے تھے  لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ کہاں سے شروع کیا جائے یہاں ہومی فائی آپکو انیس تجاویز دے گا جو آپ کو خوش کر دیں گی.بعض اوقات آپ کو جس کی ضرورت ہوتی ہے وہ صرف تھوڑی سی حوصلہ افزائی کو یکجا کرنا ہے اور خود کو اپنے راستے پر قائم کرنا ہے کہ جیسی آپ کی خواہش ہے ویسی جگہ تخلیق کریں.خواہ بڑی درمیانی اور چھوٹی ہو آپ ایک منفرد جگہ اپنے پچھلے صحن یا باغ میں ایک اصل فرش ایک بیٹھنے کے لیے جگہ یا پھر کونے پر ایک تالاب یا چھوٹے چشمے والا ڈیزائن لاگو کر کے حاصل کر سکتے ہیں.تجاویز جن کی ہم آپکو پیشکش کرتے ہیں وہ سادہ ہیں اور آپ کو شاندار وسائل یا غیر معمولی خرچ کی ضرورت نہیں ہے.ہمارے ساتھ جڑئیے اپنے اختیارات کو جاننے کے لیے اور دیکھئیے کہ آپ اپنے گھر کے لیے کیا حاصل کر سکتے ہیں.

1. مختلف سطحیں/مرحلے

homify Balkon, Beranda & Teras Modern

مختلف کاموں/سرگرمیوں کے لیے مختلف جگہوں کو تشکیل دیتے وقت باغ میں مختلف سطحوں کو شامل کریں.آپ ہر سطح میں توازن پیدا کرنے کے لیے آپ مختلف مواد استعمال کر سکتے ہیں.

2. ایک طویل لیکن سمیٹ(چلتی ہوا) والی سڑک نہیں

یہ جگہ طویل اور تنگ پٹی والی ہے جو کہ اس بے چوک والے باغ میں سر سبز احساس لاتا ہے.اسکا فرش گول پتھر سے مزین ہے اور دیوار کا گھیر سیاہ فرشی پتھر(سل) سی آراستہ ہے.

3. لکڑی کا استعمال

ایک باغ کی سطحچہل قدمی کے لیے اور زیادہ خوشگوار ہو گی اگر اس پر لکڑی کا ڈیک موجود ہو.یہ گرم اور پرسکون ماحول دیتا ہے اور اسکی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے یہ آسان سا کام ہے جو کہ سال میں ایک دفعہ سر انجام دیا جا سکتا ہے.

4. ایک خوشگوار جگہ

اس باغ میں منقسم مرحلہ وار جگہ آرام دہ کرسیوں سے مزین ہے جہاں آپ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہیں.

5. ایک جدید ماخذ/ذریعہ

homify Balkon, Beranda & Teras Modern

پانی ایک عنصر ہے جو کہ واضھ طور پر باغ سے تعلق رکھتا ہے خاص طور پر جب حرکت میں ہو اور اسکی آواز ہمیں پرسکون کرنے میں مدد کر سکتی ہے. پانی کو ضائع ہونے سے گریز کرنے اور ماحول کو اچھا بنانے کے لیے آپ بازگردانی موٹر پمپ لگا سکتے ہیں وہی جو مچھلیوں کے حوض/ٹنکی میں ہوا کو بھرنے اور خرابی سے روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

6. ایک مثالی کنج(بیلیں چڑھانے کا جنگلہ)

ایک کنج(بیلیں چڑھانے کا جنگلہ)کا باغ میں ہونا مثالی ہے کیونکہ آپ باہر بیٹھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور سورج کی روشنی اور ہوا سے محفوظ بھی رکھتا ہے.یہ آپ کو چار دیواری جیسی جگہ کا تعین بغیر کسی قید کے احساس کے کرتا ہے.

7. ایک آرام کرنے کی جگہ

اگرچہ صحن یا باغ چھوٹا ہو سکتا ہے آپ ہمیشہ اپنے آرام کی جگہ ہمیشہ بنا سکتے ہیں. مثال کے طور پر تصویر میں ایک تجویز ہے جسے مناسب اعتدال پسند لاگت سے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے.اس میں ایک لخڑی کا ڈیک ہے جو کہ سفید پھولوں اور جھاڑیوں سے گھرا ہوا ہے.

8. پھولوں کے گملے لگانا

homify Taman Modern

ایک پھولوں سے بھری جگہ ہمیشہ خوشی اور زندگی کا احساس دلاتی ہے.

9. روشنی کا اقتدار(طاقت)

روشنی کسی بھی صحن یا باغ کے لیے ایک لازمی عنصر ہے کیونکہ یہ ایک خوشگوار اور جادوئی ماحول بناتی ہیں.یہ دوستوں کے ساتھ یا پھر گھریلو ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے مثالی جگہ ہے.

10. بانس سجاوٹ کے طور پر

بانس بڑے پیمانے پر جدید باغات میں استعمال ہونے والی نوع/قسم ہے اور اس کے لیے خاص توجہ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اور سارا سال سر سبز احساس کو پقینی بناتے ہیں.یہ پتلی خوب صورت اور پرامن قسم ہے اور جب یی ایک طویل چھوٹے گملے سے ملتی ہے تو اچھی لگتی ہے.یہ تمام دیوار کو ڈھک لیتی ہے اور ایک دلچسپ قدرتی سایہ تخلیق کرتی ہے اگرچہ یہ ایک ناگوار پودہ ہے.اسکی ایک قسم  جو فرگیسیا کہلاتی ہے اس سے گریز کیا جا سکتا ہےجو کہ بے ضبط نہیں اگتی منتخب کی جاتی ہے

11. ایک چھوٹا سا زین(چینی مہایان) کونہ

اگر آپکا صحن اور باغ چھوٹا سا ہے تو ابھی بھی آرام دہ ڈیزائن نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے.اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لکڑی کے ڈیک کی تجویز کتنی اچھی ہے.کونہ منھنی وھدانی خطوط  اور سفید پتھروں سے ڈھکا گیا ہے.

12. سر سبز دیواریں

جب جگہ بہت زیادہ ہو تو صحن میں چھوٹا سا باغ بنانا بھی ممکن ہوتا ہے.اس صورت میں ایک عمودی باغ دیوار پر  ایک ساتھ بنا دیا گیا ہے جہاں شاداب گملے اور لٹکے ہوئے پودوں نصب ہیں.

13. ایک کونے کی مکمل تفصیل

اس باغ کی اصل تفصیل اسے چھوٹی جگہوں کے لیے مثالی ہے.

14. پتھر سے ڈھانپنا/عمارتی ملبوس

صحن یا باغ کی کئی قسم کی ملمع کاری ہوتی ہے.اس صورت میں نایک ایک قدرتی پتھر ہے جسے مستطیل شکل میں کاٹ کر لگایا جاتا ہے.

15. آگ والا کونا

یہ آگ والا دلکش کونہ باغ میں گرمائش لاتا ہےاور اسکی وجہ سے نہ صرف ٹھنڈ میں کمی ہوتی ہے بلکہ یہ آگ کی طرف بیٹھنے کی دلکش جگہ ہے.

16. اصلی/حقیقی بستر

یہ شاندار باغ والی کرسیاں دلکش نفیس منظر دیتی ہے بنا زیادہ پیسے خرچ کیے.

17. ایک استقبالیہ جگہ

یہ صحن آپ کو مدعو کرتا ہے کہ اس میں رکھی آرام دہ لکڑی کی کرسیاں جو نرم و ملائم کشنز جن کی پوشش گداز ہے پر بیٹھیں اور آرام دہ ماحول میں بات کریں.

18. پتھر گھاس اور لکڑی

اس باغ کے تین الگ الگ حصے ہیں اور ہر حصے کا مخصوص کام ہے.یہاں دو لکڑی کے ڈیک ہیں جو آپ کو اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بیٹھنے اور کھانے کے لیے مدعو کرتا ہے یا آپ کپڑے کی بنی تصویر یا سبزہ زار والی کرسیاں منتخب کر سکتے ہیں.

19. ایک قدرتی طریقہ

اس تصویر میں ہم ایک ہموار ہلکے رنگ کی سیمنٹ کی سڑک بید کی دیواریں اور پودوں سے ڈھکی ہوئی کنج دیکھ سکتے ہیں.

یہ انیس صحن جن کے اپنے وصف اور منفرد خصوصیات ہیں اور یقینی طور پر آپکے اپنے صحن کی جگہ کے ڈیزائن کو نقطہ آغاز فراہم کرتا ہے

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah