پہلے اوربعد میں : ایک ویران اوراجڑے ہویۓ گھرکی تعمیرنوکے 8 طریقے

Amjad Ali Amjad Ali
ORT DER RUHE, ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH Rumah Modern
Loading admin actions …

گھرکے تعمیرنوسے پہلے سوچنا پڑتا ہے۔ اگرآپ اپنی قیمتی سرمایہ کاری سے اطمنان اورسکون حاصل کرنا چاہتے ہیں توماہرین فن تعمیراوردوست احباب کوشریک کارکرلیں۔ گھر کا استقبالیہ اور دیواروں کی تزين وآرایش جدید فن تعمیرکا لازمی جزہے۔ لیکن سب سے مرکزی اورظاہری دیوار کواس لیۓ توجہ دیجاتی ہے، کیوں کہ مرکزی حصہ یا استقبالیہ مہمانوں کا مرکزنگاہ ہوتا ہے اورکہتے ہیں کہ پہلا تاءثر ہی آخری تاءثر ہوتا ہے۔

قابل غور

اس تصویرمیں گھرکا مرکزی دروازہ جوبظاہرایک گیراج نظرآرہاہے، ویران اوراجڑا ہوا پڑا ہے۔ جس میں فوری اصلاح وترمیم کی ضرورت ہے۔  اس ویرانے کو ایک دلکش اورشاندار مرکزی استقبالیہ میں تبدیل کرنے کے لیۓ آپ کا نظرانتخاب کن اقدامات کو ترجیح دیتا ہے؟ 

سرمایہ کاری کے بغد!

یہ وہی مندرجہ بالا ویران اوراجڑا ہوا استقبالیہ ہے جو تھوڑی سی سرمایہ کاری اورمحنت کے بغد حقیقی معنوں میں استقبالیہ نظرآرہا ہے۔ لکڑی کے شکال اوررنگ والے اینٹوں سے سجے مرکزی دروازے کے پس منظرمیں رنگ ورغن اورفرش ڈالنے کے بعدفرق واضح ہے۔ دوسری منزل پرپلستراورکھڑکیوں کی تنظیم نو سے خوشگوارتبدیلی نمایاں ہے۔

متروک اور ویران

اس قیمتی اورپرشکوہ مکان کوتھوڑی سی توجہ اورمحنت سے کس طرح جنت نظیربنایا جاسکتا ہے؟ آپ کیا سوچتے ہیں؟ اگریہ مکان آپکا ہوتوآپکی ترجیحات کیا ہونگی؟ ماہرین فن تغمیرکی ایک ٹیم نے اس مکان کی نشاءۃ الثانیہ اس طرح ترتیب دی ہے۔

بے کیف اور بے فايدہ

اس منظرمیں ایک متروکہ گھراجڑے ہویۓ حالت میں نظرآرہا ہے۔ جس کی کھڑکیاں اورپلستراکھڑ چکے ہیں۔ اوررنگ اڑگیا ہے۔ اس مکان کو آپ ایک شاندار گھرمیں تبدیل ہوتا دیکھنے کے لیۓ اگلی تصویردیکھیں۔

توجہ اورمحنت سے تبدیلی

اس گھرکی کھڑکیاں اورپردے تبدیل کردیۓ گیۓ ہیں۔ اوربیرنی دیواروں پررنگ وروغن کیا گیا ہے۔ چھت پرنیۓ ٹايلوں کی تنصیب اوررنگ وروغن نمایاں ہے۔ اس تبدیلی پرآپ کیا سوچتے ہیں؟ آپکومزید کونسی چیزیں نظرآرہی ہیں جن میں اصلاح کی ضرورت ہے؟

جدید رجحانات

تصویر میں واضح گھرکے سامنے استقبالیہ پرشیڈ لگا کرمرکزی دروازہ کا خوبصورت پس منظردیا گیا ہے۔ سامنے کے خالی احاطے میں سویمنگ پول کی تعمیر سے گھرکی خوبصورتی اوربڑھ گيی ہے۔ جبکہ خوبصورت امتزاجی پینٹ سے منظردلکش نظرآرہا ہے۔

جدید فن تعمیر

کسی مرکزی مقام، چوک یا کارنر پرواقع گھرکوانفرادیت حاصل ہوتی ہے اورایسے مقامات خوش قسمت لوگوں کو ہی نصیب ہوتے ہیں۔ اس تصویرمیں پرانے محرابی چھتوں کوتبدیل کرکہ عمارت کی بلندی پرسرمایہ کاری کی گیی ہے۔ جس پررنگ ورنغن کے بعد سرمایہ کاری کا اثرنمایاں ہے۔

تغمیر سے تزيین تک

زیرتعمیرمکان کی تکمیل اورشاندارتزیین وآرايش کسی ماہرفنکارکی دلاویزفنکاری لگتی ہے۔ اس دومنزلہ مکان کی خاص بات اسکی جامعیت اورترتیب ہے۔ پچھواڑے میں شاندارمحرابی کونے کی تعمیرسے لیکراستقبالیہ کے دلکش دروازے اوراحاطے کی دیوارتک، سب کچھ پرخلوص کاوش کی غمازی کرتے ہیں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah