بغیر دیواروں کے جگہ تقسیم کرنے کے ۱۰ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa Santiago 49, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Koridor & Tangga Modern
Loading admin actions …

دیواریں جگہ کو تقسیم کر کے نئے کمرے حاصل کرنے کا کمروں کو ایک نیا استعمال دینے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔اس بات کا فیصلہ کرنے کے بعد دیواروں کو کسی ایسے انتخاب سے بدلا جا سکتا ہےجو کمرے کو زیادہ کشادہ اور بڑا دکھائے۔ ماحول کو الگ الگ کرنے کی ضرورت میں ہمیشہ دیوار کھڑی کرنا ضروری نہیں۔ ایسی دوسری سجاوٹیں بھی ہیں جو یہ مقصد کسی سخت اور مہنگے کام کے بغیر پوری کر سکتی ہیں۔ آپ کسی بصری، کشادہ یا سجاوٹی انداز جیسا کہ اسکرین، شیلف، پودوں، یا پردوں کے ذریعے بھی دیوار جیسی ہی علیحدگی حاصل کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کچھ مثالیں دیکھنا چاہیں گے؟

۱۔ چھت کے تختوں کے ذریعے

یہ شاندار نظر آئے گا اور چھت کے تختوں کے ذریعے آپ دو حصوں کو علیحدہ کر کے ان میں مختلف اقسام کی سجاوٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کو ان کی ترتیب کے مطابق سجاوٹ کرنا ہو گی اور انہیں کسی طرح نمایاں کرنا ہو گا، رنگ یا پالش کے ذریعے تا کہ یہ دونوں اطراف میں موجود جگہوں کی حد بندی کا کام دے سکے۔

۲۔ فرنیچر کنارے بھی ہیں

دوسری تجویز فرنیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حد بندی قائم کرنا ہے۔ یہ کوئی پیانو، سنگھار میز، بک شیلف یا الماری ہو سکتی ہے۔ یہ ایک ایسے عنصر کے ذریعے حصے بنانا ہے  جو گہرا اثر نہ ڈالے اور بصری گہرائی قا‏م کرے۔ اس تجویز کا ایک اور فائدہ  یہ ہے کہ آپ ایسا فرنیچر چن سکتے ہیں جو دونوں کمروں کے لیے فعال ہو۔ اس طرح دونوں کے درمیان رابطہ بڑھے گا۔

۳۔ رنگوں سے تقسیم

مختلف جگہوں کی حدود قا‏ئم کرنے کے لیے رنگوں کا استعمال سجاوٹ میں عام ہے۔ اس کا طریقہ ایسے رنگ ڈھونڈنا ہے جو ایک متاثر کن اور دھیمے انداز میں تقسیم کا تاثر دے۔ اس حسین اور جدید ڈیزائن کی ایک مثال یہ ہلکے رنگوں والا چھوٹا سا ہال ہے جبکہ سیڑھیاں پہلی منزل سے ایک شوخ سرخ رنگ کے ذریعے جڑی ہیں۔

۴۔ آرائشی ٹکڑے کبھی ضا‏ئع نہیں جاتے

اب جگہوں کی حد بندی کے لیے آرائشی ٹکڑوں کے استعمال کی ضرورت ہے۔ یہاں فائدہ یہ ہے کہ سادگی سے دو حصوں کو علیحدہ کرنے کے علاوہ آپ کے گھر میں مختلف انداز کے مختلف عناصر  بکھرے نظر آئیں گے جو اسے مزید خوبصورت دکھائیں گے۔ گملوں کی جوڑی، ایک آئینہ اور دیوار پر لگی تصویریں بھی ایک خاص حصے کو پیش کر سکتی ہیں۔

۵۔ ایک آدھی دیوار کی موجودگی

حالانکہ ہم نے شروع میں ہی دیواروں کے انتخاب کو چھوڑ دیا تھا، ہم اس بات کو نہیں بھول سکتے کہ کبھی کبھار ایک آدھی دیوار کی موجودگی تقسیم پیدا کرتی ہے اور پرائیویسی بڑھاتی ہے۔ اس کا اثر حیران کن ہے اور یہ دیکھنے میں خوبصورت نظر آتی ہے۔

۶۔ اسکرین

اسکرین دیکھنے میں نازک نظر آتی ہے اور ایک چھوٹی جگہ کو مزید ذاتی بنا دیتی ہے۔ تو کیوں نہ اس متاثر کن انتخاب کو اپنایا جائے اور اسے ان جگہوں میں استعمال کیا جائے جنہیں ہم علیحدہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو ڈیزائن اصلی ہوا تو تقسیم مزید نمایاں لگے گی۔

۷۔ شیشے سے تقسیم کرنا

جگہ کو فعال انداز میں تقسیم کرنا ہو تو شیشہ آپ کا بہترین دوست ہے کیوں کہ یہ راستہ روک دیتا ہے مگر روشنی گزرنے دیتا ہے۔ یہ مکمل طور پر جگہ کو الگ نہیں کرتا اور نظروں کا راستہ نہیں روکتا۔

۸۔ دروازے کا راستہ، دروازے کے بغیر

اگر کسی وجہ سے آپ دو کمروں کے درمیان دیواریں بالکل مٹا نہیں سکتے تو دروازے کا سوراخ چھوڑ کر اس میں دروازہ نہ لگوائیں۔ اس طرح آپ کے پاس ایک فعال اور بصری کھلا راستہ ہو گا اور آپ گھر میں دیواریں ہونے کے مقصد کو الوداع کہہ دیں گے۔

۹۔ بڑے سوراخوں والی جالی کے ساتھ

جو جگہیں بیرونی حصے سے جڑی ہوں اور پرائیویسی کو خطرے میں ڈالیں، مگر آپ وہاں دیواریں کھڑی نہ کرنا چاہیں تو آپ بڑے سوراخوں والی جالی چن سکتے ہیں جو روشنی اور ہوا اندر لائے گی اور اندرونی حصے کو نظروں سے اوجھل رکھے گی۔ اس مین بہت سے پرکشش ڈیزائن اور سائز موجود ہیں، جیسا کہ لکڑی میں۔

۱۰۔ تقسیم جو کھل جائے، تقسیم جو بند ہو جائے

آخر کار، ہم اس مضمون کو ایک انوکھے، آرام دہ اور ایک سے زیادہ کام کرنے والے متبادل کے ساتھ الوداع کہیں گے، جو آپ کو تقسیم کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کبھی تقسیم قا‏ئم رکھنا چاہیں اور کبھی نہیں۔ یہ سرکنے والے لکڑی کے تختے آپ کو ریلوں کے نظام کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں جنہیں آپ اپنی مرضی سے لگوا سکتے ہیں۔ چاہیں تو تقسیم کریں، چاہیں تو جوڑ دیں۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: کچن کو لاؤنج سے علیحدہ کرنے کی ۶ شاندار تجاویز۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah