چھوٹے کمروں کو سجانے کے پینتالیس آئیڈیاز

Farheen Farheen
homify Ruang Keluarga Modern
Loading admin actions …

چھوٹے گھر اور اپارٹمنٹ مارکیٹ میں بہت ان ہوتے جارہے ہیں اسی لیئے یہ آرکیٹیکٹ اور انٹریئر ڈیزائنرز کے لیئے بہت چیلنج بنتے جارہے ہیں۔ چھوٹے کمروں کو سجانا زیادہ مشکل اسلیئے ہے کیونکہ انکی فعالیت کا دھیان رکھنا زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ آپکا ماحول جو بھی ہو چھوٹے کمروں کو سجانے کے لیئے آپکو ایک خاص پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج ہومی فائی پر ایسے ہی پینتالیس کمروں کی سجاوٹ کے آئیڈیاز لے کر آئے ہیں جو کہ چھوٹے ہیں لیکن ان میں انکی فعالیت کو خاص طور پر مدِنظر رکھا گیا ہے۔ ہمیں پتا ہے کہ ہر گھر کی ضرورت الگ ہوتی ہے اسلیئے اسکی سجاوٹ بھی مختلف ہونی چاہیے۔ لیکن یہ سجاوٹیں دیکھنے کے بعد آپکو اندازہ ہوجائے گا کہ ہومی فائی پر دیئے گئے ڈیزائن عام طور پر تمام گھروں کے لیئے ہوتے ہیں۔

جب کمروں کو سجانے کی بات آتی ہے تو ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہر گھر کی ضرورت اس میں رہنے والے لوگوں کی طرح بلکل الگ ہوتی ہے۔ جیسے کہ کچھ لوگ لیونگ روم کو ٹی وی روم سے بلکل الگ رکھنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ان کی شراکت کو پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ڈرائینگ اور ڈائینگ کی شراکت کو پسند کرتے ہیں۔  تاہم کچھ بنیادی اصول ہیں جنکی وجہ سے ہر گھر بہت شاندار لگتا ہے۔ جیسے کہ روشنیاں، فرنیچر کے رنگ وغیرہ۔ اسی طرح شیلفس لگانے سے بھی چھوٹے کمروں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ شیلفوں کے شاندار آئیڈیاز یہاں دیکھیں۔

ہمیں پوری امید ہے کہ ان پینتالیس تجاویز میں سے کوئی نہ کوئی تجویز آپ کے کمروں کے لیئے ضرور بنی ہوگی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

۱۔ ہلکے رنگوں کو لکڑی کے ساتھ ملانے سے آپ ایک اسٹائلش اور آرام دہ کمرہ حاصل کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر اس طرح کے آرام دہ قالین کے ساتھ

homify Ruang Keluarga Modern

۲۔کمرے کو بڑا دکھانے کے لیئے مشہور شیشے والی تجویز کا استعمال کریں

۳۔ کمرے کے داخلی راستوں اور کمرے کے لیئے ایک جیسے رنگ کا استعمال کریں اور ان کے ساتھ اگر قدرتی روشنی کا امتزاج ہو تو کمرہ مزید بڑا لگتا ہے

۴۔ایک آرام دہ صوفہ کمرے میں سکون کے ساتھ ساتھ زائد مہمانوں کے لیئے بھی ایک اچھی آپشن ہے

۵۔ دیہاتی انداز میں سجائیں، ہلکا فرنیچر، سجاوٹی پودے اور پھول

homify Ruang Keluarga Gaya Rustic

۶۔مختلف رنگوں کو اگر ہم آہنگی سے استعمال کیا جائے تو انکا استعمال ممنوع نہیں

۷۔ تخلیق گھر کے بہترین دوستوں مِیں سے ایک ہے۔ روزمرہ کے فرنیچر کے لیئے مختلف آپشنز استعمال کریں۔

۸۔ کمرے کو الگ الگ کرنے کے لیئے عقلمندانہ تجاویز کا استعمال کریں، جیسے کہ اس کمرے میں دیوار کی جگہ شیلف کا استعمال کیا گیا ہے

۹۔امتزاجی رنگ کمرے کو نئی زندگی دیتے ہیں

۱۰۔ باورچی خانے کو کمرے کے ساتھ ملا کر اسکا حجم بڑھایا جا سکتا ہے۔

۱۱۔ کمروں کوالگ دکھانے کے لیئے آپ مختلف فرنیچر کا استعمال کرسکتے ہیں یا پھر مختلف آپشز کا استعمال کرسکتے ہیں جیسے کہ اس کمرے میں قالین کا استعمال کیا گیا ہے

۱۲۔ کتابوں اور مختلف اشیا کے لیئے اونچی تنصیب کا استعمال کریں

homify Ruang Keluarga Modern

۱۳۔ انوکھی روشنیاں لیونگ روم سے ٹی وی لاونچ تک لگائیں یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے

homify Ruang Media Modern

۱۴۔ فرنیچر تھوڑی سی پلاننگ سے لیں جیسے کہ اس صوفے میں اسٹوریج اسپیس ہے۔ چھوٹے کمروں کے لیئے بہترین

۱۵۔ چھوٹے کمروں میں دیواروں کو سجانا ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اسکے لیئے ایک اونچی شیلف نصب کریں

۱۶۔ جب بھی ممکن ہو باہر کی دنیا سے تعلق ضرور قائم کریں

۱۷۔ ماحول کو شہری بنانے کے لیئے اسطرح کے میٹریل کا استعمال کریں اور نتائج کو دیکھیں کتنے شاندار ہیں۔

۱۸۔ مرصع سجاوٹ سے چھوٹے کمرے نفیس لگتے ہیں

۱۹۔ روشنیاں چھوٹی جگہوں کے لیئے ہمیشہ ایک اچھا حل ہوتی ہیں

۲۰۔ ہائی رائٹ فٹ گھر کو مزید کشادہ دکھانے میں مدد دیتا ہے اور ایک آسان حل بھی ہے

CASA TRANSPORTABLE ÁPH80, ÁBATON ÁBATON Ruang Keluarga Gaya Rustic

۲۱۔ دیوار پر صرف سیمنٹ، نوجوانوں کے کمروں کے لیئے بہت کمال

۲۲۔ایک کلاسک اسٹائل کسی بھی کمرے کے ساتھ چل جاتا ہے

۲۳۔ باورچی خانے کے کاونٹر کو بڑھائیں اسطرح بصری طور پر جگہ زیادہ لگے گی

۲۴۔ شیلفیں ہمیشہ ایک اچھی منتظم ہوتی ہیں

۲۵۔ اس چھوٹے کمرے میں تمام سہولیات موجود ہیں کھانے کے بعد آرام کرنے کے لیئے کمال

۲۶۔ دیکھیں اونچی شیلفوں نے سیڑھیوں کو کسطرح ڈھکا ہوا ہے

۲۷۔ جدت اور کلاسیکل کو ملا کر تیار کیا گیا ایک شاندار نمونہ

۲۸۔کونوں کو تیار کرنا بہت مشکل یوتا ہے لیکن عقلمندی سے آپ ایک شاندار حل تیار کرسکتے ہیں

۲۹۔صوبر رنگ اور فرنیچر

۳۰۔ صحیح فرنیچر اور ایک شاندار تقسیم کے ساتھ کمرہ کشادہ لگتا ہے

۳۱۔ روشنیوں کے ساتھ لیونگ روم ہمیشہ شاندار لگتے ہیں

۳۲۔ ہلکے شیڈز کے ساتھ سرمئی کا ملاپ بے حد شاندار۔۔۔

신혼집 20평대 self interior, toki toki Ruang Keluarga Gaya Skandinavia

۳۳۔ عقلمندانہ پسند: یہ کمرہ ٹی وی لاوئنچ اور دفتر ایک ساتھ ہے

۳۴۔ سیمیٹریکل فرنیچر سے من چاہے نتائج حاصل کریں

۳۵۔ ایک کمرہ سب کے لیئے: بچوں کے لیئے خاص جگہ ہے کھیلنے کو

۳۶۔ اپنے لیونگ روم کو اچھے فرنیچر سے بھریں

۳۷۔ اسطرح سے ٹی وی لگانا آپکے چھوٹے کمرے میں جگہ نہیں گھیرے گا

۳۸۔ نیچے بنے ہوئے کیبنٹس بہت کمال لگتے ہیں

homify Ruang Keluarga Modern

۳۹۔ ایک چھوٹا سا کام کا ٹیبل کمرے کو بہت بہتر بناتا ہے

۴۰- ایک میں دو کام

۴۱۔ چھوٹے کمروں کے لیئے سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ کا استعمال کریں

۴۲- ایک دیوار جو کہ سینما کی طرح استعمال ہوسکتی ہے

۴۳۔اسطرح کے کمرے چھوٹے کمروں کے لیئے بہترین ہوتے ہیں

۴۴۔ شیلفوں کے بہت سے استعمال ہوسکتے ہیں

۴۵۔ ایک ٹی وی پینل بنائیں کمرہ ہمیشہ منظم لگے گا

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah