نئے جوڑوں کے خوابگاہ کو مکمل کرنے کے لئے ۵ فرنیچر

Shahtaj Shahtaj
FN Megaland, Pematangsiantar City, Lighthouse Architect Indonesia Lighthouse Architect Indonesia Kamar Tidur Minimalis
Loading admin actions …

گھرجب دو افراد شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو اپنے تصوراتی دنیا میں تو وہ سجا ہوا  دیکھتے ہی ہیں، لیکن حقیقت کی دنیا میں بھی وہ ایک سجا ہوا خوبصورت گھر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ان دونوں کی خوبصورت زندگی کا خاکہ نظر آتا ہو اور وہ لوگ اپنی سوچوں کے موجب گھر کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

ان کی خواہشوں کی تکمیل اسی طرح ہوسکتی ہے کہ ہومیفائی کے ذریعے ان کے گھر کی سجاوٹ کی جائے تو آئیے دیکھتے ہیں پانچ ایسے فرنیچر جو ان کے خوابگاہ کو مکمل کردے اور جو بے حد ضروری ہوں۔

۱۔ پلنگ

ایک وسیع اور کشادہ پلنگ خوابگاہ کی تکمیل کرتا ہے۔ دیواروں اور پردوں کے ہم آہنگ پھر پلنگ کا انتخاب اور اس کے رنگوں کا امتزاج اس کمرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دے گا۔ اس پر سرہانے لگا ہوا اس کا تاج جو کمرے کی مناسبت سے بڑا یا چھوٹا ہو پھر اس کے سرہانے کی طرف چوڑائی میں ایک خانہ ہوتا ہے جس میں کمبل وغیرہ رکھے جاسکتے ہیں۔ پلنگ کے دونوں طرف یا ایک طرف چھوٹے میز کے سائز کی دراز بنا لی جائے تو چھوٹا موٹا ضروری سامان مثلاََ موہائل، چارجر، والٹ وغیرہ اس میں رکھا جا سکتا ہے۔

۲۔ الماریاں

Çatı katı alanınızı genişletin, CABINET CABINET Kamar Tidur Modern

خوابگاہ کے ضروری فرنیچر میں الماریاں بھی بے حد اہم ہیں۔ کمرے کی مناسبت سے الماریاں بنوا لیں تو بہتر ہے۔ رنگ کا انتخاب فرنیچر سے ملا کر کیا جائے۔ اس میں مختلف خانے بنوا کر سلیقے سے اگر سامان رکھا جائے تو کافی گنجائش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تولئؤیے، بستر کی چادریں اور ضروری سامان سمیٹ کر رکھا جا سکتا ہے۔

۳۔ سنگھار میز

سنگھار میز بھی دلہن کے کمرے میں ضروری ہے۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سنگھار میز کا سائز کمرے کے مطابق ہوتا ہے۔ اس میں اچھے شیشے کا انتخاب کریں اور اوپر میک اپ کا سامان سجائیں۔ یہ اشیاء دلہن کے کمرے کی تکمیل کرتی ہیں۔  کے اطراف میں مختلف لوشن اور خوشبو ہاتھ کی بوتلیں سجائیں تو دلہن کا کمرہ بول اٹھتا ہے۔ نیچے بنی ہوئی درازوں میں کچھ بڑا سامان مثلاََ ٹشو کے ڈبے وغیرہ سلیقے سے رکھ لیں تو کافی سامان کا بکھراوا سمیٹا جاسکتا ہے۔

۴۔ صوفہ

homify Kamar Tidur Modern Kayu Lapis

یہ بھی جدید خوابگاہ کے لئے ضروری ہے۔ اب یہ کتنی نشستوں والا ہو اس کے لئے فرنیچر ساز سے اگر مشورہ لیا جائے تو بہتر مشورہ دے سکتا ہے۔ اس میں کپڑے کا انتخاب اور رنگ آپ کی پسند کا بن سکتا ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کچھ عرصے بعد اس کو دوبارہ بنوایا جا سکتا ہے اور رنگ اور کپڑا مختلف ہو تو اس کی تبدیلی بھی آنکھوں کو اچھی لگتی ہے اور یہ ہر بار نئے بن سکتے ہیں۔

۵۔ میز اور دو کرسیاں

جگہ کی مناسبت سے میز اور دو کرسیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ چاہے سسرالیوں کے ساتھ رہیں یا علیحدہ، نئے شادی شدہ جوڑے کے کمرے میں ایک چھوٹی میز اور ساتھ میں دو کرسیاں ان کے خوابگاہ میں بہت رومانوی احساس شامل کردیتا ہے اور اس میز پر نیا جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ کچھ حسین اور خوبصورت لمحات گزار کر اپنے لئے یادوں کا پٹارا بنا سکتا ہے۔

نئے شادی شدہ جوڑوں کے کمروں کے متعلق جانیں یہاں: نئے شادی شدہ جوڑے کے کمرے کے ۵ سجاوٹی آئیڈیاز

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah