گھر کے سامنے باغ لگانے کے لیے 7 تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Surrey contemporary country garden, Arthur Road Landscapes Arthur Road Landscapes Taman Modern
Loading admin actions …

گھر کے سامنے ایک حسین با بہت فرق پیدا کرتا ہے۔ آخر کو آج کل لوگ اپنے گھر کو کسی مختلف چیز سے سجانا چاہتے ہیں اور گھر کے باہر باغ کے لیے رجحان پزیر سجاوٹ چننا چاہتے ہیں۔ یہ عام بات ہے کہ ہر گھر کا مالک اس کے باہر باغ بنانے کے بارے میں سوچتا ہے کیوں کہ باغ ماحول کو سجانے اور خوبصورت بنانے کے بہت سے طریقوں میں سے ایک ہونے کے علاوہ جگہ کو زندگی بھی بخشتا ہے۔

زیادہ پر لوگ اپنے گھروں کو خود سجانا چاہتے ہیں تا کہ وہ اچھا محسوس کریں اور مہمانوں کو بھی خوش کریں۔ یہ آسان لگتا ہے اور باغ بنانے کی چند تراکیب واقعی آسان اور سستی ہیں مگر باقی مزید پرآسائش ہیں جن میں مہنگا سامان اور نایاب پودے شامل ہیں۔ مگر ضروری یہی ہے کہ باغ خوبصورت اور منظم ہو۔ 

باغ گھر کے اندر بھی بنائے جا سکتے ہیں، جنہیں سرد باغ کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر لاؤنج میں ہوتے ہیں۔ گھر کے باہر باغ زیادہ عام ہیں جنہیں پتھروں، گھاس، پودوں، پھولوں اور چھوٹے درختوں سے سجایا جاتا ہے۔ 

اپنے گھر کے باہر ایک حسین باغ بنانے کے لیے یہ حیرت انگیز تجاویز دیکھیے۔

چھوٹے گھر کے لیے سادہ

اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو ایک سادہ باغ پر خرچہ کریں۔ یہ مت سوچیں کہ کم جگہ میں آپ کا گھر پیارا نہیں لگ سکتا۔ اگر آپ کم خرچہ کرتے ہوئے پتھروں اور ایک حسین لان کی مدد سے گھر کے باہر ایک سادہ باغ بنانا چاہتے ہیں تو یہ بالکل ممکن ہے۔ بس اپنی مرضی کی گھاس لگائیں، روش یا کوئی خاص ڈیزائن بنانے کے لیے چند پتھر لگائیں اور چند مختلف اقسام کے سجاوٹی پودے لگائیں جیسا کہ ناریل کا درخت، صنوبر کا درخت یا کوئی چھوٹا درخت جو اچھا لگے۔

آپ کا باغ شاندار ہو گا۔ چوں کہ بہت سے لوگ گھر میں سبزہ چاہتے ہیں تو چھوٹے باغ سجاوٹ اور زمینی منظر کا کام دیں گے۔ ایک دلکش باغ بنانے کے لیے بہت پیسہ نہیں چاہیے۔ بس ضروری سامان کو ترتیب دیں اور پودے اور دیگر لوازمات چنتے وقت اچھا ذوق رکھیں۔

جدید

جن گھروں میں دیوار کے ساتھ گیٹ ہو ان میں باغ دیوار کے اندر بھی بنایا جا سکتا ہے مگر اس سے دیوار کے باہر والے لوگ سجاوٹ نہیں دیکھ سکتے۔مگر اگر آپ کس پاس جگہ نہیں تو دیوار کے پیچے گھر کے داخلے پر باغ لگائیں۔

وہ لوگ جو اپنا باغ نہیں دکھانا چاہتے، آپ یہی کام گھر کے اندر بھی کر سکتے ہیں۔ بس بیرونی حصہ ایسے سجائیں کہ یہ قدرت سے نزدیک اور جدید لگے۔

پھولوں سے بنا مرکزی حصہ

منصوبہ شروع کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہونا چاہتے کہ آپ کون سے پودے استعمال کریں گے۔ بہت سی اقسام کے پودے اور جھاڑیاں نہیں ملانی چاہیئں کیوں کہ اس سے توازن بگڑ جاتا ہے۔جگہ کے حساب سے پودوں کا سائز دیکھنا بھی اہم ہے۔ وہ لوگ جن کا بغیر دیوار کے کلاسک گھر  ہے، آپ گھر کے سامنے باغ کی سجاوٹ خراب کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنا باغ دکھانا چاہتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کی دیواریں اور گیٹ نہیں ہو سکتا۔

ایک باغ جو شاندار لگتا ہے مگر اسے زیادہ توجہ کی ضرورت نہیں

باغ کا مالک ہونا اور ہر وقت اس کا خیال رکھنے کی ضرورت نہ ہونا اچھا ہے، نہیں؟ تو کیوں نہ آپ کے پودوں کا بجٹ ایسے درختوں، جھاڑیوں اور پودوں پر خرچہ جائے جو آپ کے علاقے کے ہوں؟ یہ جلدی پھلیں پھولیں گے اور سستے ہوں گے۔

سادہ اور کم لوازمات استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ بہت زیادہ سامان باغ میں اچھا نہیں لگتا، جگہ کی سجاوٹ کے لیے گل دانوں کا استعمال کریں۔ اپارٹمنٹس میں رہنے والوں کے لیے یہ باغ بنانے کا سب سے عملی طریقہ ہے۔

دیہی

یہ دیہی باغ حیرت انگیز ہے اور اور آپ کے لیے بہترین ہے اگر آپ رنگین اور بہت سے پھول پودے پسند کرتے ہیں۔ اس سے آپ کے باغ میں بہت سی اقسام موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے یہ گھر کے باہر ایک سادہ اور حسین دیہی باغ بنا کر قدرت کا لطف کیسے اٹھایا جائے۔ مثال کے طور پر یہ حسین تصویر پودون کا ایک شاندار مجموعہ دکھاتی ہے جسے آپ اپنے گھر کے باہر لگا سکتے ہیں۔

تجاویز کا خزانہ

شام کے وقت ایک آرام دہ ماحول بنانے کے لیے لالٹینیں، لیمپ، اونچی روشنیاں اور موم بتیاں لگائیں۔ 

آپ یہ مواد آسانی سے کم قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے باغ کو حسین بنا سکتے ہیں۔ سبز درخت اور ضرورت سے کم سامان لگائیں۔ آپ کچھ خالی جگہیں اگلے سال بھی بھر سکتے ہیں۔ اندرونی پودوں کے بیجوں سے شروع کریں۔ پودے اور درخت موسم گرما کے اختتام پر خریدیں۔ باغ کو گھر کے اندر اور باہر لے آئیں۔

بڑے گھروں کے لیے ساحلی انداز

اگر آپ کا گھر بڑا ہے تو آپ ساحلی انداز چن سکتے ہیں۔ یہ باغ برازیل میں استعمال کیے جاتے ہیں کیوں کہ یہ سجاوٹ کے حصے کے طور پر گھر سے باہر ہوتے ہیں اور برازیل میں گھروں کی دیواریں ہوتی ہیں جس سے باغ عام طور پر استعمال میں نہیں آتا۔

ان باغات میں آپ بہت سے سجاوٹ نہیں کر سکتے کیوں کہ ان کی سجاوٹ پس منظر میں چلی جاتی ہے۔ چھوٹے درخت اور پودے ماحول کو مزید خوشگوار اور حسین بناتے ہیں۔

دیکھیے: باغ میں پتھر کے استعمال کی 10 تجاویز۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah