خواب گاہ کے گوشوں کو استعمال میں لاتے ھوئے الماریوں کے شاندار آئیڈیاز

usranaz usranaz
Girl's room, Planet G Planet G Kamar Tidur Modern
Loading admin actions …

اب آپ کو اپنے کمرے، خواب گاہ اور دالان کے غیر استعمال شدہ گوشوں کو استعمال میں لانے کے لئے الماریوں کی ترتیب کے لئے داخلہ ڈیزائنر اور سجاوٹی ماہرین کی ضرورت نہیں ۔ان گوشوں کے لئے سب سے موزوں فرنیچر سجاوٹی اشیاء کا ریک، کوٹ لٹکانے کا ہینگر،چیزوں کو سٹور کرنے کی الماری اور جوتوں کا ریک ھے۔ان تمام قسم کی الماریوں کا خوبصورت اور مفید ھونا ضروری ھے۔اسی طرح خواب گاہ میں ایسی الماریوں پر آرائشی اور خوبصورت عناصر کوسجایا جا سکتا ھے۔خاص طور پر جب یہ چھوٹا کمرہ ھو تو اس میں خوبصورت اشیاء کے ساتھ ساتھ فعال اور مفید چیزوں کا استعمال ضروری ھے۔

دیواروں پر روائتی ایک ٹکڑے پر مشتمل ڈیزائن یا مثلثی ڈیزائن کمرے میں خوبصورتی تو پیدا کرتے ہیں لیکن یہ کمرے کی ضرورتوں کے لحاظ سے زیادہ فعال ثابت نہیں ھوتے۔جدید داخلہ ڈیزائنر اب ایسے فعال اور خوبصورت آئیڈیاز تخلیق کر رھے ہیں جو خوبصورت ھونے کے ساتھ استعمال میں نہائت فائیدہ مند بھی ثابت ھوتے ہیں۔مثال کےطور پر خواب گاہ کے گوشے میں لکڑی کی الماری تخلیق کی گئی  ھے جس کو مختلف استعمال والی چیزوں کو سٹور کرنے اور آرائشی اشیاء کو نمائش کرنے کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔

خواب گاہ کے کونے میں لکڑی کی الماری کا سب سے بڑا فائیدہ یہی ھے کہ یہ کمرے کے غیر استعمال شدہ حصوں کو مفید استعمال میں لانا ھے۔اسی طرح 90 ڈگری کے ستونوں کے ساتھ سٹوریج کے انتظام کو ممکن بناتا ھے۔ آج کے اس ھومی فائی مضمون میں ہم ایسی 10 مثالیں پیش کر رھے ہیں جن  میں کمرے کے گوشوں مین الماریاں نصب کر کے ان کا مفید استعمال  بتایا گیا ھے۔ تو غور اورتوجہ کے ساتھ ان تجاویز پر ایک نظر ڈالیں۔ 

1. 3-ڈی سٹائل سے مزین کمرے کے ساتھ ہم آہنگ الماری کا دلکش انداز

2. دیوار کے ساتھ 90 ڈگری پر مزین- کمرے کی خالی جگہوں کو پُر کرنے کے لئے اونچائی کے ساتھ الماریاں

3. ایک بڑی دیوار کی خالی جگہ کو چھپانے کے لئے- ایک مثلثی شکل میں الماریوں کا دلکش طرز انداز

4. غیر معمولی فعال بلاکس۔ دلکش اور بہترین سجاوٹ کے ساتھ کثیرالمقاصد اور فعالیت کے ساتھ الماریوں کے ڈیزائن

5. ایل کے سائز کی شکل میں مفید – ورسٹائل اور فعال مگر دلکش انداز

6. گولائی انداز میں ترچھا سٹائل- ٹیڑھی لائنوں کے ڈیزائن کے ساتھ الماری کا اعلیٰ نمونہ

7. گولائی میں نمائش- عملی طور پر فنکارانہ سوچ اور ترتیب کے ساتھ

8. سنگل دیوار کا دلکش استعمال-تمام سٹوریج الماریوں کا شاندار ڈیزائن دیوار کے ساتھ ہم آہنگی رکھتا ھے-

ایل کی ترتیب میں لکڑی کی الماری- حسب ضرورت استعمال کے لئے آسان بھی اور فعال بھی۔

10۔ کوئی بھی جگہ ھو وہ بہترین ھے۔۔۔۔۔عقلمندی اس بات میں ھے کہ اُسے استعمال میں کیسے لانا ھے۔۔۔ تنگ سفید الماری کے ساتھ اس چھوٹے کونے کو دیکھو!

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah