گھر میں سامان رکھنے کی فالتو جگہوں کے لیے 10 تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
A wall of fitted wardrobes, TreeSaurus TreeSaurus Kamar Tidur Klasik MDF
Loading admin actions …

چاہے یہ لاؤنج میں چھپے ہوئے شیلف ہوں یا منفرد فرنیچر جو جوتوں کی الماری کا کام بھی دے،سامان رکھنے کی فالتو جگہیں ایک بڑی نعمت ہوتی ہیں، خاص کر چھوٹے گھروں میں جو آج کل عام ہوتے جا رہے ہیں۔ کسی بھی گھر کے فعال ہونے کا راز وہاں سامان رکھنے کی جگہوں کی موجودگی ہے اور ڈیزائن کے ماہر ہمیشہ اندرونی و بیرونی حصے کی عملی ترتیب پر زور دیتے ہیں۔آپ جو بھی انداز پسند کرتے ہوں، آپ کے گھر کے ہر کمرے کو بہت سی سامان رکھنے کی جگہوں کی ضرورت ہے تا کہ اس بے ترتیبی سے بچا جا سکے جو ہر خاندان پیدا کرتا ہے۔

کچھ تخلیقی ہونے اور جگہ کے مطابق ان تجاویز کو ڈھالنے سے شاندار سامان رکھنے کی جگہیں حاصل کی جا سکتی ہیں جو ہماری صفائی، ذوق اور ترتیب دی گئی جمالیات پر سمجھوتہ کیے بغیر ہماری زندگیاں آسان بنا دے۔ اور اگر تھوڑی سی سوچ بچار ہمیں ہمارے ہمیشہ بڑھتے ہوئے سامان کے لیے کے لیے فالتو جگہ سے نواز دے تو یہ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں۔ 

ہومی فائی کا یہ مضمون آپ کو گھر میں فالتو جگہ کے لیے 10 شاندار تجاویز دے گا جنہیں آپ کاپی کرنا چاہیں گے اور جو آپ کو وہ خوبصورت، صاف اور با ترتیب حاصل کرنے میں خاص مدد دیں گی، جس کا آپ ہمیشہ خواب دیکھتے تھے۔ چلیے دیکھتے ہیں!

سیزھیوں کے نیچے جگہ – یہ جدید جگہ منفرد ڈیزائن کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

سوفے کے اوپر لگے شیلف – سادہ، ہلکے، صفائی میں آسان، انوکھے طور پر کھلے اور پر وقار۔

سوفے کے نیچے لکڑی کے کریٹ اور اوپر سادہ شیلف – دیکھنے میں کھلے اور خوبصورت استعمال کے قابل۔

تنصیب کردہ ایک سے زیادہ کام کرنے والا فرنیچر – کارآمد جدید ڈیزائن، ذاتی انداز اور چھپی ہوئی جگہ کے ساتھ۔

Main space homify Kamar Tidur Gaya Eklektik

خوش وضع حسن، ہموار دروازوں کے پیچھے چھپا – ایک سے زیادہ کام کرنے والی الماری جدید وضع اور حکمت کی نمائش کے ساتھ۔

دیوار میں لگی ٹوکریاں – کھلونے، کپڑے اور دیگر سامان رکھنے کا ایک دلچسپ حل، مزے دار صنعتی انداز کے ساتھ۔

Korbo kids room storage , Korbo Korbo Koridor & Tangga Gaya Skandinavia Besi/Baja Storage

ٹی وی کے اوپر جگہ – کھلے شیلف سامان رکھنے کی جگہ میں اضافہ کرتے ہیں اور دیکھنے میں بھی اچھے ہیں۔

homify Ruang Keluarga Klasik

کچن کاؤنٹر کے اوپر کھلی جگہ – برتن رکھنے کے لیے ایک آسان جگہ جو الماری نفاست سے خالی کر دیتی ہے۔

باتھ روم میں فرمائش پر بنوائے گئے دراز کے حصے – لوازمات اچھے سے سمیٹنے کے لیے ایک اچھا حل۔

homify Kamar Mandi Modern Storage

باتھ روم میں اسٹوریج – یہ دو کام کرنے والا باتھ ٹب ہوشیار، ہموار اور نہایت کارآمد ہے۔

ان میں سے کون سا آپ کے گھر کے لیے بہترین ہے؟

homify Ruang Keluarga Klasik

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: 

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah